پاک فوج نے دہشتگردوں کی سرحد پار کرنے کی غیرقانونی کوشش ناکام بنا دی

دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان شہید ہوگئے، سرحد پار کرنے کی کوشش 26 اور27 اکتوبر کی درمیانی شب کی گئی۔ آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 27 اکتوبر 2021 17:56

پاک فوج نے دہشتگردوں کی سرحد پار کرنے کی غیرقانونی کوشش ناکام بنا دی
راولپنڈی (اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اکتوبر2021ء) پاک فوج نے دہشتگردوں کی سرحد پار کرنے کی غیرقانونی کوشش ناکام بنا دی، دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان شہید ہوگئے، سرحد پار کرنے کی کوشش 26 اور 27 اکتوبر کی درمیانی شب کی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے دہشتگردوں کی سرحد پار کرنے کی غیرقانونی کوشش ناکام بنا دی۔

(جاری ہے)

پاک افغان بارڈر پردہشتگردوں نے سرحد پار کرکے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ پاک فوج کے جوانوں نے دہشتگردوں کی سرحد پار کرنے کی غیرقانونی کوشش ناکام بنا دی۔ جس پر دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی اور فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان شہید ہوگئے۔ سرحد پار کرنے کی کوشش 26 اور 27 اکتوبر کی درمیانی شب کی گئی۔ دہشتگردوں نے ضلع کرم میں سرحد پار کرنے کی کوشش کی۔ 

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں