کالعدم تنظیم کا لانگ مارچ ،اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکورٹی انتظامات مزید سخت

صورتحال معمول پر آنے تک مری روڈ اور ملحقہ علاقوں میں نجی تعلیمی ادارے بند،راولپنڈی میں بھی رینجرز تعینات

جمعرات 28 اکتوبر 2021 13:53

کالعدم تنظیم کا لانگ مارچ ،اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکورٹی انتظامات مزید سخت
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) کالعدم تنظیم کے لانگ مارچ کو حوالے سے اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکورٹی انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تمام داخلی اور خارجی راستے بدستور جمعرات کو بھی کنٹینرز اور رکاوٹوں سے بند رہے ،امن وامان کی صورتحال کے لیئے پنجاب میں دوماہ تک رینجرز تعیناتی کے احکامات پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا ،راولپنڈی میں بھی اہم مقامات وارث خان لیاقت باغ،شمس آباد پر رینجرز دستے تعینات کر دی گئی ،فیض آباد پر ایف سی رینجرز ایلیٹ فورس اور پولیس کی بھاری نفری موجود رہی ،صورتحال معمول پر آنے تک مری روڈ اور ملحقہ علاقوں میں نجی تعلیمی ادارے بند رہے ۔

ذرائع ضلعی انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی میں سرکاری تعلیمی اداروں کو سردست بند کرنے کے احکامات نہیں،سرکاری تعلیمی ادارے کھلے ہیں،مری روڈ اور ملحقہ علاقوں سے متصل اسکول کالج بند ہیں ، بچوں کو تعلیمی اداروں تک پہنچنے میں مشکلات کے پیش نظر اسکول کالج انتظامیہ کا صوابدیدی فیصلہ ہوگا ،محکمہ تعلیم کی جانب سے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو ا

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments