کمشنر راولپنڈی نے فرٹیلائزر کی سپلائی اور ہورڈنگ پر چیک رکھنے کیلئے احکامات جاری کر دیئے

جمعہ 26 نومبر 2021 21:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) کمشنر راولپنڈی ڈویڑن سید گلزار حسین شاہ نے فرٹیلائزر کی سپلائی اور ہورڈنگ پر چیک رکھنے اور ہورڈنگ ہونے کی صرت میں سخت ایکشن لینے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں اس امر کا اظہار گزشتہ روز کمشنر راولپنڈی نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیااجلاس میں،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن سیف انور جپہ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی،اے ڈی سی جی کیپٹن(ر)قاسم اعجاز،اے سی جنرل ملیحہ ایثار،ڈائریکٹر ایگریکلچر سجاد احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن اور متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں کھاد کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیااس موقع پرکمشنر راولپنڈی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام پرائس مجسٹریٹ کو ہدایت کی کہ وہ فرٹیلائزر کی سپلائی اور ہورڈنگ پر چیک رکھیں جہاں پر ہورڈنگ ہورہی ہے وہاں پر سخت ایکشن لیا جائے انہوں نے کہا کہ تمام پرائس مجسٹریٹس سرپرائز چیکنگ کریں اور اور جو ڈیلر منافع خوری یا ہورڈنگ میں ملوث پایا جائے اس کو بلیک لسٹ کردیا جائے انہوں نے مزید ہدایت کی کہ مینوفیکچررز کا سٹاک نہ پکڑا جائے اورفرٹلیلائزر پر منافع خوری کا سخت ایکشن لیا جائے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں