چیف ٹریفک افسر راولپنڈی کا ہیوی ڈرائیونگ لائسنسنگ کے ٹیسٹ کے دوران میرٹ اور شفافیت کا جائزہ لینے کے لیے ٹیسٹ ٹریک کاسرپرائز وزٹ

لائسنس کے حصول کے لیے آنے والے شہریوں سے ٹریفک پولیس کی طرف سے مہیا کردہ سہولیات کے متعلق بھی دریافت کیا

جمعہ 26 نومبر 2021 21:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) چیف ٹریفک افسر راولپنڈی کا ہیوی ڈرائیونگ لائسنسنگ کے ٹیسٹ کے دوران میرٹ اور شفافیت کا جائزہ لینے کے لیے ٹیسٹ ٹریک کاسرپرائز وزٹ۔ لائسنس کے حصول کے لیے آنے والے شہریوں سے ٹریفک پولیس کی طرف سے مہیا کردہ سہولیات کے متعلق بھی دریافت کیا ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈکواٹر کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنانے کے احکامات۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان نے ہیوی ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ کے دوران میٹرو گراؤنڈ میں قائم ٹیسٹ ٹریفک کا اچانک معائنہ کیا۔ انھوں نے ہیوی ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے آنے والے شہریوں سے بات چیت بھی کی اور ٹریفک پولیس کی طرف سے مہیا کردہ سہولیات کے متعلق دریافت کیا۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان نے ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کواٹر راجہ نثار کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت یقنینی بنانے کے احکامات جاری کیے ان کا کہنا تھا راولپنڈی ٹریفک پولیس نے آن لائن سائن ٹیسٹ اور ویڈیو آٹومیٹیڈ ڈرائیونگ ٹیسٹ کے ذریعے سفارش اور کرپشن جیسے عناصر کا خاتمہ کرتے ہوئے میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں