پاکستان بھر میں قائم ماڈل عدالتوں نے مجموعی طورپر''324''مقدمات کا فیصلہ سنا دیا

جمعہ 26 نومبر 2021 21:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) پاکستان بھر میں قائم ماڈل عدالتوں نے مجموعی طورپر''324''مقدمات کا فیصلہ سنا دیا ہے گزشتہ روزماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کی''13''اورمنشیات کی74مقدمات کا فیصلہ سنا تے ہوئے دیگر مقدمات میں 394 گواہان کے بیانات قلمبند کیے اسلام آباد میں منشیات کے 09پنجاب میں قتل کے 07 منشیات کی17،خیبرپختونخوا میں قتل کے 03 منشیات کی27 سندھ میں قتل کے 03 منشیات کے 19 بلوچستان میں قتل کے 02 مقدمات کا فیصلہ ہوا،عدالتوں نے جرم ثابت ہونے پر2 مجرمان کو سزائے موت 03 کو عمر قید جبکہ دیگر 17 مجرمان کو 37سال 08ماہ 19 دن قید اور مجموعی طور پر3377300روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

(جاری ہے)

ماڈل سول ایپلٹ کورٹس نے مجموعی طورپر106؛دیوانی،فیملی اور رینٹ اپیلوں ومیں درخواست نگرانی کے فیصلے کر دیے۔ ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نی131؛مقدمات کے فیصلے سناتے ہوئی''56''مجرمان کو 24'' سال06ماہ قید اور107500''روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں