لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس میں کھلاڑیوں کی رہائش کیلئے جدید سہولیات سے آراستہ پلیئرز ہاسٹل کاتعمیراتی کام شروع کردیا گیا

جمعہ 26 نومبر 2021 21:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے نارکوٹکس کنٹرول شیخ راشدشفیق نے کہاہے کہ لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس میں 10کروڑ روپے کی لاگت سے 100کھلاڑیوں کی رہائش کیلئے جدید سہولیات سے آراستہ پلیئرز ہاسٹل کاتعمیراتی کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ 10کروڑ روپے کی لاگت سے عالمی معیارکا سوئمنگ پول بنایا جائے گا جس کیلئے ٹینڈرز ہوچکے ہیں اورورک آرڈر بھی جاری کردیاگیاہے، وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد آئندہ ہفتے سنگ بنیاد رکھیں گے۔

(جاری ہے)

لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس دورے کے موقع پر ڈی ایس او شمس توحیدعباسی، ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایم یو محمدعمران اور کوچ شفقت عباسی نے انہیں پلیئرزہاسٹل اورسوئمنگ پول کے حوالے سے بریفنگ دی۔ شیخ راشد شفیق نے کہاکہ راولپنڈی میں پہلی بار غریب کابچہ بھی سوئمنگ پول میں تیراکی کرسکے گا۔سوئمنگ پول کی منظوری پر ہم وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار، وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد اورکمشنر راولپنڈی وڈی جی آرڈی اے گلزارحسین شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں انشائ اللہ مذکورہ منصوبے جلد ازجلد مکمل کیے جائیں گے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں