شمالی وزیر ستان میں دہشتگردوں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ

فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے، دہشتگردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 27 نومبر 2021 19:03

شمالی وزیر ستان میں دہشتگردوں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 نومبر 2021ء) پاک فوج کا دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، شمالی وزیر ستان میں دہشتگردوں نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے، دہشتگردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیر ستان  کے علاقے دتہ خیل میں دہشتگردوں نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 سپاہی شہید ہوگئے، شہداء میں 27 سال کے نائیک رحمان اور 22 سال کے لانس نائیک عارف شامل ہیں۔

دہشتگردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ دہشتگردوں کے حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے نائیک رحمان کا تعلق چترال اور لانس نائیک عارف کا تعلق ٹانک سے ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں