ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ عنبر گیلانی کاپنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی کا دورہ ،تزئین و آرائش اور اپ لفٹنگ کے منصوبہ کا جائزہ لیا

اتوار 28 نومبر 2021 19:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ عنبر گیلانی نے پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی کا دورہ کیا اور اسکی تزئین و آرائش اور اپ لفٹنگ کے منصوبہ کا جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر وقار احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر سجاد حسین نے ان کو تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عنبر گیلانی نے کہا کہ پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی آرٹ اور کلچر کی ترویج کے حوالے سے نہ صرف خطہ پوٹھوہار بلکہ پورے صوبہ میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرٹس کونسل کی تزئین و آرائش سے اس کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے اور اس کے آڈیٹوریم میں آرام دہ کرسیوں کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم، آرٹ گیلری اور دفاتر کا بھی معائنہ کیا۔ وہ آرٹس کونسل میں نئی قائم شدہ ادبی بیٹھک کا بھی معائنہ کیا اور اس میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments