راولپنڈی ، ائیر پورٹ پولیس کی کارروائی ،پندرہ سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

اتوار 28 نومبر 2021 19:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) ائیرپورٹ پولیس نے پندرہ سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم کوچند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ ائیرپورٹ پولیس کومتاثرہ لڑکے کے والد نے درخواست دی کہ ملزم شیراز حسین نے گھر میں آکرزبردستی اس کے بیٹے سے زیادتی کی،متاثرہ لڑکے کے والد کی درخواست پر ائیرپورٹ پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم شیراز حسین کو چند گھنٹوں میں ٹریس کرکے گرفتار کر لیا،ایس ایچ او ائیرپورٹ نے بتایاکہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا گیا ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، ایس پی پوٹھوہار تصور اقبال کا کہنا تھاکہ زیادتی جیسا فعل ناقابل برداشت ہے، ملزم کو قرارواقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں ،راولپنڈی پولیس زیادتی کے حوالے سے زیروٹالیرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں