پولیس نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے آپریشنل گائیڈ لائنزاور آئی ٹی انیشیٹوز کا آغاز

اتوار 28 نومبر 2021 19:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات پر سی پی او راولپنڈی کی زیر صدارت آپریشنل گائیڈ لائنزاور آئی ٹی انیشیٹوزکے متعلق پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد،ورکشاپ میں ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی ہیڈ کوارٹرز،ڈویژنل ایس پیز،ایس پی سی آئی اے ،ایس ڈی پی او ز، ایس ایچ او ز، چوکی انچارجز سمیت دیگر سینئر پولیس افسران کی شرکت،ورکشاپ کا مقصد آپریشنل گائیڈ لائنز، آئی ٹی انیشیٹوز ، بہتر سروس ڈیلیوری ،ٹرانسپرنسی اور پولیس افسران کی کپیسٹی بلڈنگ کو بہتر بنانا ہے،آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق پولیس نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے آپریشنل گائیڈ لائنزاور آئی ٹی انیشیٹوز کا آغاز کیا گیا ہے جن پرعمل کرکے پبلک سروس ڈیلیوری اور پولیسنگ کو مزید موثر بنایا جا ئے گا ۔

(جاری ہے)

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان کے احکامات پر سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی اطہر اسماعیل کی زیر صدارت آپریشنل گائیڈ لائنزاور آئی ٹی انیشیٹوزکے لیے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، ورکشاپ میں ایس ایس پی آپریشنز رائے مظہر اقبال، ایس پی ہیڈ کوارٹرز زنیرہ اظفر،ڈویژنل ایس پیز،ایس پی سی آئی اے ،ایس ڈی پی او ز، ایس ایچ او ز، چوکی انچارجز سمیت دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی،ورکشاپ کا مقصد آپریشنل گائیڈ لائنز، آئی ٹی انیشیٹوز ، بہتر سروس ڈیلیوری ،ٹرانسپر نسی اور پولیس افسران کی کپیسٹی بلڈنگ کو بہتر بنانا ہے،ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ آپریشنل گائیڈ لائنزاور آئی ٹی انیشیٹوزپر عملدرآمدکر کے چیک اینڈ بیلنس کے سسٹم میں مزید شفافیت لا سکتے ہیں ،ٹریننگ کے بعد پولیس افسران کے ٹیسٹ منعقد کیے جائیں گے تاکہ پولیسنگ میں بہتری لائی جا سکے، سی پی او راولپنڈی اطہر اسماعیل کا کہنا تھا کہ آ ئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق پولیس کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے آپریشنل گائیڈ لائنزاور آئی ٹی انیشیٹوز کا آغاز کیا گیا ہے جن پرعمل کرکے پبلک سروس ڈیلیوری اور پولیسنگ کو مزید موثر بنایا جا ئے گا ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments