راولپنڈی ، گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے راولپنڈی پولیس کی جانب سے موثر سیکورٹی انتظامات

سینئر پولیس افسران نے گرجا گھروں کی سیکورٹی کو چیک اور ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو بریف کیا

اتوار 28 نومبر 2021 19:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے راولپنڈی پولیس کی جانب سے موثر سیکورٹی انتظامات کئے گئے،سینئر پولیس افسران نے اپنے اپنے علاقے کے گرجا گھروں کی سیکورٹی کو چیک کیا اور ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو بریف کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے اتوار کے روز گرجا گھروں میں آنے والے مسیحی برادری کے افراد کی سیکورٹی کے لیے موثر سیکورٹی انتظامات کیے،سینئرپولیس افسران اور ایس ایچ اوزنے اپنے اپنے علاقے کے گرجا گھروں کی سیکورٹی کو چیک کیا اور سیکورٹی ڈیوٹی پرمامور پولیس اہلکاروں کوہدایات دیں،سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کے علاوہ تھانوں کی موبائلز اور مخافظ سکواڈ بھی اپنے اپنے علاقے میں گشت پر مامور رہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں