راولپنڈی پولیس نے چیک ڈس آنر کے مقدمات میں مطلوب 02اشتہاری مجرمان گرفتار کرلئے

اتوار 28 نومبر 2021 19:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) راولپنڈی پولیس نے چیک ڈس آنر کے مقدمات میں مطلوب 02اشتہاری مجرمان گرفتار کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوریس کورس اوران کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم نوید حسین کو گرفتارکرلیا، جبکہ ایس ایچ اونیوٹائون اوران کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم امجد الہی کو گرفتارکرلیا ،اشتہاری مجرمان رواں سال سے راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھے ،ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ اشتہاری مجرمان اورانکے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں