راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی ،04ملزمان گرفتار، اسلحہ بر آمد

اتوار 28 نومبر 2021 19:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کر تے ہوئے 04ملزمان گرفتار،03پستول 30بور معہ ایمونیشن اور 01خنجربرآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدرواہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان شاکر علی اوربلال احمد کو گرفتارکرلیا، ملزمان سی02پستول 30بور معہ ایمونیشن ہوئے ،روات پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم رضوان حسین کو گرفتارکرکے ملزم سی01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمدکرلیا،جبکہ گوجرخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم مہربان کو گرفتار کرلیا، ملزم سے 01آہنی خنجر برآمد ہوا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ،ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ناجائزا سلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں