راولپنڈی ،چار سال قبل اغواہونے شہری اور اس کی بہن کے قتل میں ملوث مالکان مکان نے اعتراف جرم کرلیا

اتوار 28 نومبر 2021 21:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) تھانہ جاتلی کے علاقے سے چار سال قبل اغواہونے شہری اور اس کی بہن کے قتل میں ملوث مالکان مکان نے اعتراف جرم کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ جاتلی کے علاقے سے چار سال قبل اغوا ہونے والے شہری کی مکان کی کھدائی کے دوران نعش کی باقیات ملی تھیں، نعش کی باقیات ملنے کے بعد حراست میں لیے جانے والے مالک مکان ملزم نے سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق اغوا اور قتل کے الزام میں گرفتار ملزم نے نہ صرف مغوی بلکہ اس کی ہمشیرہ کے قتل کا بھی اعتراف کرلیا اور بتایا کہ مغوی کو تیز دار آلے اور تقریبا چار ماہ بعد ہمشیرہ کو ڈنڈوں سے وار کرکے قتل کیا، مغوی و مقتول کی ہمشیرہ کو اس لیے قتل کیا تووہ جانتی تھی کہ مغوی اس کے ساتھ گیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام نے بتایا کہ 2017 میں قوت و گویائی و سماعت سے محروم مغوی کے اغوا کا مقدمہ اس کے بھائی کی ہی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، جب کہ اس کی ہمشیرہ کے قتل کا مقدمہ مغوی کے اغوا ہونے کے چار ماہ بعد نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا، مقتول کی نعش کی شناخت اس کے بھائی نے زیر استعمال انگوٹھی اورمصنوعی دانت سے کی تھی، نعش کی باقیات ملنے پر پولیس ندیم نامی ملزم جو چار سال قبل بھی شامل تفتیش رھا کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع تھی، ملزم کے دوہرے قتل کے انکشافات کی روشنی میں تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا گیا۔

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments