انسپکٹر جنرل پنجاب راؤ سراد علی نے راولپنڈی سمیت صوبہ بھر میں تھانہ کلچر کی تبدیلی کے لیے سات نکاتی ایس او پیز جاری کر دیئے

ایس او پیز کے تحت تھانے میں تعینات تمام اہلکار بائیو میٹرک حاضری لگائیں گے اور چھٹی جانے والا ہر اہلکار روزنامچے میں روانگی کا اند راج کرئے گا

منگل 30 نومبر 2021 23:56

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) انسپکٹر جنرل پنجاب راؤ سراد علی نے راولپنڈی سمیت صوبہ بھر میں تھانہ کلچر کی تبدیلی کے لیے سات نکاتی ایس او پیز جاری کرتے ہوئے فوری طور پر عملدرآمد کا حکم دے دیا ہے جاری ایس او پیز کے تحت تھانے میں تعینات تمام اہلکار بائیو میٹرک حاضری لگائیں گے اور چھٹی جانے والا ہر اہلکار روزنامچے میں روانگی کا اند راج کرئے گا ایس ایچ او اپنے تمام سٹاف کو صبح بریفنگ دے گاحوالات اور ایس ایچ او کے کمرے میں کیمرے 24گھنٹے آپریشن ہو ں گے حوالات کے باہر ایک وائٹ بورڈ نصب کیا جائے گاوائٹ بوڈ میں حوالاتیوں کے بارے میں مکمل تفصیل ہو گی تھانہ میں آنے والے ہر شہری کا تھانہ میں ریکارڈ رکھا جائے گا تھانے میں آنے والے سائل کاای ٹیگ اور تفتیشی کا نمبر مہیا کیا جائے گاتفتیشی افسر شہری کے مسائل حل کے لیے ای ٹیگ پر وقت کا دورانیہ بھی لکھے گاایف آئی آر کے اندارج کے بعد شہری کو دفعات کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے گاایس او پیز کی کاپی سی سی پی او لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام افسران کو بھجو ا دی گئی ہے اور ایس او پیز پر فوری عملدرآمد کا حکم دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں