اقوام متحدہ کے امن مشن میں شریک پاک فوج کے حوالدار شہید، فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

حوالدار شفیق فروری 2021 میں اقوام متحدہ کے مشن میں شامل ہوئے تھے ، ترجمان پاک فوج

جمعرات 2 دسمبر 2021 12:57

اقوام متحدہ کے امن مشن میں شریک پاک فوج کے حوالدار شہید، فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) جمہوریہ وسطی افریقہ میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں خدمات کی انجام دہی کے دوران پاک فوج کے جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق حوالدار محمد شفیق شہید کی نماز جنازہ میاں چنوں میں ادا کی گئی اور انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

حوالدار شفیق نے پسماندگان میں بیوہ اور 3 بچے چھوڑے ہیں۔وہ فروری 2021 میں اقوام متحدہ کے مشن میں شامل ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ حوالدار شفیق پاکستانی دستے کے بہادر اور سرشار رکن تھے جو جمہوریہ وسطی افریقہ میں شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنا رہے تھے اور انسانی امداد کی فراہمی میں سہولت فراہم کر رہے تھے۔واضح رہے کہ اب تک 162 پاکستانی جوان امن مشنز میں خدمات کے دوران شہادت نوش چکے ہیں۔ستمبر میں سوڈان کے علاقے دارفور میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شریک پاک فوج کے لانس نائیک عادل جان فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہوگئے تھے۔وہ دارفور میں شہریوں کی حفاظت اور انسانی امداد مین سہولت فراہم کرنے والے یو این مشن کا حصہ تھے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں