اسسٹنٹ کمشنر مری نے چیئر لفٹ پتریاٹہ کا دورہ کیا اور عملہ کو ہدایات دیں

بلڈنگ میٹریل کو سڑکوں سے ہٹائیں، خلاف ورزی کیخلاف مقدمات درج کرنے کے احکامات جاری

اتوار 5 دسمبر 2021 18:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) اسسٹنٹ کمشنر مری محمد عمر مقبول نے منیجرچیئر لفٹ پتریاٹہ اعجاز بٹ کے ہمراہ پتریاٹہ چیئر لفٹ ریزاٹ کا تفصیلی دورہ کیا ۔ انہوں نے پتریاٹہ ٹاپ پر سیاحوں کی رہائش کیلئے بنائے گئے ٹی ڈی سی پی کے ریزارٹ کیمپ اور چیئر لفٹ میں سیاحوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا تفصیلی معائنہ بھی کیا ۔

اس موقع پر منیجر چیئر لفٹ اور دیگر انتظامی عملہ بھی موجود تھا جنہوں نے اسسٹنٹ کمشنر مری کو کیمپ اور سیاحوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی ۔ انہوں نے چیئر لفٹ انتظامیہ کو ہدایات دیں کہ وہ سیاحوں کو بہترین سہولیات کے ساتھ ساتھ مکمل فول پروف سکیورٹی بھی فراہم کریں اور اس تفریحی مقام کی صفائی کا بھی خاص خیال رکھیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے موقع موجود سیاحوں سے اپیل کی کہ جگہ جگہ گندگی نہ پھیلائیں بلکہ مقررہ جگہوں پر کوڑا کرکٹ ڈالیںاور کوشش کریں کہ ہر شخص اپنے حصے کا ایک ایک درخت لگائے، یہ تفریحی مقامات ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی حفاظت کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔

قبل ازیں اے سی مری نے کلڈنہ، جھیکا گلی ، کارٹ روڈ، ڈنہ اور دیگر اہم شاہراہوں کا دورہ بھی کیا اور سڑکوں کی حالت کا جائزہ لیا اور بلڈنگ میٹریل کو سڑکوں سے فوری ہٹانے اور خلاف ورز ی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا احکامات جاری کئے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں