تاجر برادری معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ،تیمور خان

اندرون شہر تاجربرادری کے مسائل کو ہر ممکنہ طور پر حل کیا جائیگا، چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی صدرمرکزی انجمن تاجران ،چیمبر آف سمال ٹریڈرز انڈسٹریزی صداور عہدیداران کے ممبران سے ملاقات

اتوار 5 دسمبر 2021 18:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کے صدر ،چیمبر آف سمال ٹریڈرز انڈسٹریزی صداور عہدیداران کے ممبران سے ملاقات۔تاجر برادری معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اندرون شہر تاجربرادری کے مسائل کو ہر ممکنہ طور پر حل کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان نے گزشتہ روز مرکزی انجمن تاجران کے صد ر ملک شاہد غفور پراچہ، چیمبر آف سمال ٹریڈر انڈسٹری کے صدر شیخ آصف ادریس اورمرکزی عہدیداران سے اندرون شہر ٹریفک کی صورتحال کے حوالے سے اپنے دفتر میں تفصیلی ملاقات کی ۔

انجمن تاجران کی طرف سے اندرون شہر ٹریفک کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا گیا جس پر سی ٹی اوراولپنڈی کی طرف سے تاجر برادری کے ساتھ جڑے تمام مسائل کوہر ممکنہ طور پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کا کہنا تھا کہ تاجر برادری معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر ہو گی تو سرمایہ کار اور تاجراعتماد کے ساتھ کاروبار کر سکیں گیں معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں تاجر برادری کا نہایت اہم کردار ہے ہماری بھر پور کوشش ہے کہ شہر اور خاص طور پر مارکیٹوں میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جا سکے تا کہ خریدار اطمینان کے ساتھ خریداری کر سکیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تاجر برادری کے تعاون سے ہی اندرون شہر قائم تجاوزات کا خاتمہ کر کے ٹریفک کی روانی کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے تجاوزات کے خاتمہ سے خریداروں کو خریداری میں آسانی ہو گی اور ایک موثر پارکنگ میسر آئے گی جس کا براہ راست فائدہ دکانداروں کو ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments