ایوب نیشنل پارک راولپنڈی میں معذور افراد کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیاگیا

اتوار 5 دسمبر 2021 18:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) ڈسٹرکٹ سپیشل ایجوکیشن آفیسر نے روٹری کلب اور نادرا کے تعاون سے ایوب نیشنل پارک راولپنڈی میں معذور افراد کا عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا۔ ڈپٹی قونصلیٹ مشن قازقستان ایمبیسی مسٹر ارمانڈو اور ڈائریکٹر جنرل جی نادرا مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں مختلف سکولوں اور خصوصی تعلیمی اداروں کے مراکز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مختلف کیمپ لگائے گے تھے جن میں خصوصی طلباء نے رنگا رنگ قسم کے پروگرام، ثقافتی شو، تقاریر، گانے اور ڈرامے پیش کئے۔ڈائریکٹر جنرل نادرا، مسٹر اینڈ مسز ارمان ہیڈ مشن قازقستان ایمبیسی، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ اور ڈاکٹر فوزیہ خورشید، ڈسٹرکٹ سپیشل ایجوکیشن آفیسر نے طلباء کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر ڈاکٹر فوزیہ نے خصوصی طلباء کو دی جانیوالی سہولیات پر روشنی ڈالی اور مخیر حضرات کی توجہ دلائی کہ وہ آگے آئیں اور خصوصی طلباء کو معاون آلات فراہم کرکے خصوصی طلباء کی مدد کریں تاکہ وہ خصوصی تعلیمی اداروں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں