آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمانڈر بحرین کنگ حماد یونیورسٹی کی ملاقات

باہمی دلچسپی اور ہیلتھ کیئر کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دفاعی، سفارتی اور معاشی تعلقات ہماری ترجیح ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 7 دسمبر 2021 19:46

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمانڈر بحرین کنگ حماد یونیورسٹی کی ملاقات
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 دسمبر2021ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمانڈر بحرین کنگ حماد یونیورسٹی ہاسپٹل نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی اور ہیلتھ کیئر کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دفاعی، سفارتی اور معاشی تعلقات ہماری ترجیح ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بحرین کنگ حماد یونیورسٹی ہاسپٹل کے کمانڈر نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بحرین کے کنگ حماد یونیورسٹی اسپتال کے کمانڈر نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں باہمی دلچسپی اور ہیلتھ کیئر کے امور پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں کورونا کے خاتمے کیلئے پاکستان کے عزم پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسلام آباد میں کنگ حماد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ سائنسز کی تعمیر کو سراہا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، مضبوط دفاعی، سفارتی اور معاشی تعلقات ہماری ترجیح ہیں۔ اس موقع پر معزز مہمان کنگ حماد یونیورسٹی اسپتال کے کمانڈر نے افغانستان میں استحکام  کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں