پاکستان بحرین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف

مضبوط دفاعی، سفارتی اورمعاشی تعلقات ہماری ترجیح ہیں، بحرین کی کنگ حماد یونیورسٹی کے کمانڈر سے گفتگو

منگل 7 دسمبر 2021 23:57

پاکستان بحرین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان بحرین کیساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ،مضبوط دفاعی، سفارتی اورمعاشی تعلقات ہماری ترجیح ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے بحرین کی کنگ حماد یونیورسٹی ہسپتال کے کمانڈر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور ہیلتھ کیئرپر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پاکستان کی کورونا کے جامع خاتمے سے متعلق کمٹمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بحرین کمانڈر نے کورونا کے خاتمے کیلئے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی۔آرمی چیف نے اسلام آباد میں کنگ حماد یونیورسٹی آف نرسنگ کی تعمیر کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے مضبوط دفاعی، سفارتی اورمعاشی تعلقات ہماری ترجیح ہیں۔معزز مہمان نے پاکستان کے ساتھ سفارتی تعاون کیلئے بھرپور کردار کا اظہار کیا۔ بحرین کمانڈر نے افغانستان میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کیکردار کو بھی سراہا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں