روات پولیس کی کارروائی ،بحریہ ٹاؤن میں گاڑیوں سے ریس لگانے ،مختلف کرتب دکھانے والے 4 ملزمان گرفتار

اپنی خوشی اور تفریح کے لئے شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ،ایس پی صدر

اتوار 16 جنوری 2022 19:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2022ء) روات پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے روات کے علاقہ بحریہ ٹاؤن میں گاڑیوں سے ریس لگانے اور مختلف کرتب دکھانے والے 4 ملزمان گرفتار کرلئے،ملزمان کے زیر استعمال گاڑیاں بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئیں،جبکہ ایس پی صدر نے کہا ہے کہ اپنی خوشی اور تفریح کے لئے شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے روات کے علاقہ بحریہ ٹاؤن میں گاڑیوں سے ریس لگانے اور مختلف کرتب دکھانیوالے 04ملزمان کو گرفتارکرلیا، ملزمان کی شناخت ضیاء، صفی اللہ، سالار اور شہریار کے نام سے ہوئی،ملزمان کے زیر استعمال گاڑیاں بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئیں،ملزمان نے تیزرفتاری اور غفلت لاپرواہی سے ڈرائیونگ کر کے اپنی اور دوسرے شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالا،ایس پی صدر نے کہاکہ اپنی خوشی اور تفریح کے لئے شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں