راولپنڈی پولیس کا پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن ،8 پتنگ فروش گرفتار ،مقدمات درج

اتوار 16 جنوری 2022 19:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2022ء) راولپنڈی پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئی8 پتنگ فروش گرفتار کر کے 700سے زائد پتنگیں اور8ڈوریں برآمد کر کے مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے پتنگ فروش آکاش سی200پتنگیں اور01ڈور،کینٹ پولیس نے پتنگ فروش اصغر سی120پتنگیں اور03ڈوریں ،صادق آباد پولیس نے 02پتنگ فروشوںبلال اورعثمان سے 280پتنگیںو03ڈوریں،پیرودھائی پولیس نے پتنگ فروش شاہد سے 100پتنگیں جبکہ بنی پولیس پتنگ باز فہد سے 07پتنگیں اور01ڈور برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، سی پی اوساجد کیانی کا کہنا تھا کہ پتنگ بازوں اورپتنگ فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں