راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون ،9 ملزمان گرفتار

لو925گرام چرس،12لیٹر شراب اور07بوتل شراب برآمد ،مقدمات درج

اتوار 16 جنوری 2022 19:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2022ء) سی پی اوراولپنڈی ساجد کیانی کے احکامات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 9 ملزمان گرفتار کر کی01کلو925گرام چرس،12لیٹر شراب اور07بوتل شراب برآمد کرلی،ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیوٹائون پولیس نے آصف خان سے 01کلو115گرام چرس،عمران سے 04لیٹرشراب ، گوجرخان پولیس نے زاہد سے 390گرام چرس،صادق آباد پولیس نے عرفان سے 140گرام چرس، نصیرا ٓباد پولیس نے جمیل سے 160گرام چرس، سجاد سے 120گرام چرس، اشتیاق سے 08لیٹرشراب ،سول لائنز پولیس نے عثمان سی06بوتل شراب ،جبکہ گنجمنڈی پولیس نے وسیم سے 01بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ منشیات جیسے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاںجاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments