راولپنڈی میں شادی ہال کی لفٹ گرگئی، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

تقریب میں تھوڑی سی تاخیرپرشادی ہال انتظامیہ نے بجلی بندکردی جس کے باعث لفٹ گرگئی، لواحقین کا الزام

اتوار 16 جنوری 2022 23:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2022ء) راولپنڈی میں اصغرمال چوک میں واقع شادی ہال کی لفٹ گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

لواحقین نے الزام عائد کیا کہ تقریب میں تھوڑی سی تاخیرپرشادی ہال انتظامیہ نے بجلی بندکردی جس کے باعث لفٹ گرگئی۔پولیس کے مطابق لفٹ گرنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔لواحقین نے شادی ہال انتظامیہ کے خلاف احتجاج بھی کیا اور الزام لگایا کہ شادی کی تقریب میں تاخیرپرانتظامیہ نیاضافی چارجزبھی لیے تھے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں