پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے اغواء و قتل کیس میں فورنزک رپورٹ تاخیر کا شکار ہوگئی

پیر 17 جنوری 2022 16:32

پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے اغواء و قتل کیس میں فورنزک رپورٹ تاخیر کا شکار ہوگئی
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے اغواء و قتل کیس میں فورنزک رپورٹ تاخیر کا شکار ہوگئی ۔ ذرائع کے مطابق اغواء وقتل کے الزام میں گرفتارسابقہ شوہر رضوان حبیب سمیت چھ ملزمان کے خلاف چالان بھی تیار نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاکہ فورنزک رپورٹ موصول ہونے اور قانونی پیچیدگیاں دور کرنے کے بعد چالان عدالت میں پیش ہوگا۔ذرائع نے بتایاکہ مقتولہ وجیہہ کی نعش کے پوسٹمارٹم سے حاصل اجزاء پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری کو بھجوائے گئے تھے،امریکی سفارتی عملہ کی معاونت سے وجہیہ سواتی کی میت کو امریکہ منتقل کیاگیا تھا ،ملزم رضوان حبیب کی نشاندہی پر نعش کو لکی مروت پیزو سے برآمد کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments