عثمان بزدار تین سالہ کارکردگی میںتمام وزراء اعلیٰ سے بازی لے گئے،سروے رپورٹ جاری

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان دوسرے ،سندھ کے مراد علی شاہ تیسرے اور بلوچستان کے میر عبدالقدوس بزنجو چوتھے نمبر پر رہے ،آئی پی او آر کا سروے

منگل 18 جنوری 2022 19:46

عثمان بزدار تین سالہ کارکردگی میںتمام وزراء اعلیٰ سے بازی لے گئے،سروے رپورٹ جاری
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2022ء) انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپین(IPOR )نے چاروں وزرائے اعلیٰ کی کارکردگی کے بارے میں نیا سروے جاری کردیا ہے جس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار 3سالہ کارکردگی کے لحاظ سے تمام وزرائے اعلیٰ سے آگے ہیںاور رائے دہندگان کی اکثریت نے وزیراعلیٰ پنجاب کوسب سے بہتر وزیراعلیٰ قرار دیا ہے سروے کے مطابق پنجاب کی45فیصد رائے دہندگا ن نے کارکردگی کے لحاظ سے سردار عثمان بزدار کو سب سے بہترین وزیراعلیٰ قراردیا ہے،خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان دوسرے ،سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ تیسرے اور بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو چوتھے نمبر پر رہے، خیبر پختونخوا کی41فیصد نے وزیراعلیٰ محمود خان ، سندھ کے 38فیصد نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور بلوچستان کے 32فیصد رائے دہندگان نے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے حق میں رائے دی سروے میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تعلیم،صحت کی سہولتوں کی فراہمی اور ڈویلپمنٹ کے لحاظ سے بھی دیگر وزرائے اعلیٰ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے رائے دہندگان کی اکثریت نے وزیراعلیٰ پنجاب کے حق میں رائے دی اور 86فیصد رائے دہندگان وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں حکومت کے تعلیم کی سہولتوںکے اقدامات پر مطمئن ہیںجبکہ اسی حوالے سے خیبر پختونخوا حکومت80فیصد، بلوچستان حکومت 62 فیصداورسندھ حکومت 58فیصد رائے دہندگان کا اعتماد حاصل کر سکیں وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں پنجاب حکومت صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں بھی بازی لے گئی سروے رپورٹ کے مطابق پنجاب کی72فیصد رائے دہندگان صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے بزدار حکومت سے مطمئن ہیں صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے 67فیصد کے ساتھ خیبرپختونخوا حکومت دوسرے ،56 فیصد کے ساتھ بلوچستان حکومت تیسرے اور 53فیصد کے ساتھ سندھ حکومت چوتھے نمبر پر رہی سروے میں وزیراعلیٰ پنجاب ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بھی سرفہرست رہے ڈویلپمنٹ کے لحاظ سے پنجاب میں 51فیصد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی کارکردگی سے مطمئن ہیں خیبر پختونخوا میں 48 ،بلوچستان میں43اور سندھ میں 38فیصد رائے دہندگان نے اپنے صوبے کے وزرائے اعلیٰ پر اعتماد کااظہارکیاوزیراعلیٰ پنجاب سروس ڈلیوری کے لحاظ سے بھی نمایاں رہے پنجاب کے 61فیصد رائے دہندگان سرکاری محکموں میں سروس ڈلیوری پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے اقدامات سے مطمئن ہیں خیبر پختونخوا حکومت پر 69فیصد، بلوچستان حکومت پر 54فیصد او رسندھ حکومت پر 50فیصد رائے دہندگان نے سروس ڈلیوری کے حوالے سے اعتماد کا اظہار کیا۔

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments