شہری کی کروڑوں روپے کی جائیداد ہتھیانے کے مقدمہ میں سابق سینیٹر میاں عتیق اڈیالہ جیل منتقل

اتوار 23 جنوری 2022 16:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) جعلی دستاویزات پرراولپنڈی کے شہری کی کروڑوں روپے کی جائیداد ہتھیانے کے مقدمہ میں سابق سینیٹر میاں عتیق کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو گرفتاری کے بعدلاہور سے راولپنڈی منتقل کئے جانیوالے ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر میاں عتیق کوعدالت میں پیش کیا گیا ،گنجمنڈی پولیس کی جانب سے میاں عتیق کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کی استدعا کی گئی ،ڈیوٹی مجسٹریٹ نے پولیس کی درخواست پر 14 یوم کا عدالتی ریمانڈ منظور کرلیا جس کے بعد میاں عتیق کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

عدالت نے چھ فروری کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ،پولیس نے اے سی سب رجسٹرار اربن عباس ذوالقرنین کی مدعیت میں دفعات 420،467،468 اور471کے تحت مقدمہ درج کیا تھا

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments