بغیر ڈرائیونگ لائسنس اور مکینکلی ان فٹ مری جانے والی گاڑیوں کو واپس بھیج دیا گیا

مری آنے والے سیاح برفباری اورپھسلن کے باعث ٹائر پر چین کا استعمال کریں،سی ٹی او راولپنڈی

اتوار 23 جنوری 2022 16:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) بغیر ڈرائیونگ لائسنس اور مکینکلی ان فٹ مری جانے والی گاڑیوں کو واپس بھیج دیا گیا ۔ اتوار کو سی ٹی او وسیم ریاض نے بتایاکہ 912 گاڑیاں مری داخل ا اور645 آئوٹ ہوئیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ ٹریفک پولیس کے جوان سیاحوں کی گاڑیوں کو دکھا لگاکر مدد فراہم کر رہے ہیں۔چیف ٹریفک آفیسر وسیم ریاض نے بتایاکہ مری میں اب تک مجموعی طور پر1795گاڑیاں موجود ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس اور مکینکلی ان فٹ گاڑیوں کو واپس بھجوایا گیا ہے ۔ انہوںنے ہدایت کی کہ مری آنے والے سیاح برفباری اورپھسلن کے باعث ٹائر پر چین کا استعمال کریں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں