سی پی او راولپنڈی ایس ایس پی عمر سعید ملک کا عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز کا دورہ

راولپنڈی پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سی پی او کو سلامی پیش کی،سی پی او راولپنڈی کی افسران سے میٹنگ شہریوں کی سہولت کیلئے سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنائینگے، شکایات کا بروقت ازالہ میری اور آپ کی اولین ترجیح ہو گی، ملکر پولیس کی کارکردگی مزید بہتربنائینگے،عمر سعید ملک

اتوار 23 جنوری 2022 20:35

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی عمر سعید ملک نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد اتوار کے روز پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا،راولپنڈی پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سی پی او عمر سعید ملک راولپنڈی کو سلامی پیش کی،سی پی او راولپنڈی نے ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ایس پی ہیڈ کوارٹر، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے میٹنگ کی ،سی پی او نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنائیں گے، شکایات کا بروقت ازالہ میری اور آپ کی اولین ترجیح ہو گی، ہم سب ملکر راولپنڈی پولیس کی کارکردگی اور سروس ڈیلیوری کو مزید بہتربنائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی عمر سعید ملک نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد اتوار کے روز پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا،راولپنڈی پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سی پی او عمر سعید ملک راولپنڈی کو سلامی پیش کی،سی پی او راولپنڈی کی ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض، ایس ایس پی انوسٹی گیشن غضنفر علی شاہ، ایس پی ہیڈ کوارٹر، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ میٹنگ کی،سی پی او عمر سعید ملک کا کہنا تھا کہ اللہ کی ذات کا شکر گزار ہوں کہ راولپنڈی پولیس کی کمانڈ ملی، شہریوں کی جان ومال،عزت وآبرو کی حفاظت اولین ترجیح ہوگی، شہریوں کی سہولت کے لیے سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنائیں گے، شکایات کا بروقت ازالہ میری اور آپ کی اولین ترجیح ہو گی،اچھے کام پر آپ کے ساتھ کھڑا ہوں گا اور غلط کام پر کڑا احتساب کیا جائے گا، ہم سب ملکر راولپنڈی پولیس کی کارکردگی اور سروس ڈیلیوری کو مزید بہتربنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں