راولپنڈی،راول ڈویژن پولیس کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز، گھروںاورافراد کی چیکنگ

اتوار 23 جنوری 2022 20:35

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) راول ڈویژن پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کئے، سرچ آپریشن میں گھروںاورافراد کی چیکنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی کے علاقہ پھگواڑی اور گردونواح میں، تھانہ پیر ودہائی کے علاقے بنگش کالونی اور گردونواح میں جبکہ تھانہ صادق آباد کے علاقہ فوجی کالونی اور گردنواح میں سرچ آپریشنز کیے گئے،سرچ آپریشنز میں ایس ایچ اوز سمیت، ضلعی پولیس، لیڈی پولیس، ایلیٹ فورس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروںنے شرکت کی، سرچ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 200گھروں اور 300افراد کے کوائف کو چیک کیا گیا،ایس پی راول بابر جاوئد جوئیہ کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے،نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشنزکا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں