راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے موثر انتظامات کئے گئے

اتوار 23 جنوری 2022 20:35

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے موثر انتظامات ، سینئر پولیس افسران کو وقتا فوقتا ڈیوٹی کو چیک اور بریف کرنے کی ہدایت کی گئی ،سی پی او نے کہا ہے کہ عبادت کے لیے گرجاگھروں میں آنے وا لے افراد کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے اور ان سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے موثر انتظامات کیے گئے ،سینئر پولیس افسران کو وقتا فوقتا ڈیوٹی کو چیک اور بریف کرنے کی ہدایت کی ،سی پی او راولپنڈی عمر سعید ملک کا کہنا تھا کہ عبادت کے لیے گرجاگھروں میں آنے وا لے افراد کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے اور ان سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے، ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران الرٹ ڈیوٹی سرانجام دیں،ادرگرد کے ماحول اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں، شہریوں کی جان ومال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،اقلیتوں کے حقوق کے تخفظ اورامن وامان کے قیام کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گئے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments