کمشنر راولپنڈی ڈویژن کاضلع میںجاری سال کی پہلی پو لیو مہم کا جائزہ

نورالا مین مینگل نے ریلوے سٹیشن صدر میں مسافر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلوائے

بدھ 26 جنوری 2022 21:25

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) کمشنر را ولپنڈی نور الامین مینگل نے ریلوے سٹیشن صدر میں مسافر کمسن بچوں کو پو لیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے پلوائے۔ انہوں نے سٹیشن پر تعینات پو لیو ورکرز ٹیموں سے گفتگو کی اور مہم میں پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں استفسار کیا۔ بعد ازاں کمشنر آفس راولپنڈی میںمحکمہ صحت کی جا نب سے منعقدہ انسداد پو لیو اجلا س میںجا ری شدہ انسداد پو لیو مہم کے تیسرے روز کے ٹا ر گٹس اور پر فار منس کا تنقید ی جائزہ لیا گیا۔

جائزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہ اگرچہ اپریل2021 سے اب تک ما حولیاتی سیمپل نیگیٹو آئے ہیں تا ہم ہدایت کی جا تی ہے کہ د سمبر سے فروری تک کے لو سیز ن میں معیا ری ایس آئی ایز و مسا فر آبا دی خصو صا افغا ن مہا جرین کے ایچ آرایم پی کے ساتھ ساتھ ایسے بچے جو لگاتار پو لیو کے بچا ئو کے حفا ظتی قطر ے لینے سے اب تک محروم ہیں ،ان پر خصو صی تو جہ دی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ دور افتادہ کے مسا فر بچو ںکو خصو صی طو ر پرپو لیو کے خفاظتی قطر ے پلوا ئیں جائیں تا کہ سفر کے دوران پو لیو وائر س شفٹ نہ ہو نے پا ئے ۔کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ پو لیو ایک اجتما عی ذ مہ دا ری ہے جس کے لئے تمام محکموں کو محکمہ صحت سے سا تھ بھر پو ر تعاون کر نے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ہدا یت کی کہ ہائی ر سک یو نین کو نسلز و ارد گر د کے علا قے میں خصو صی توجہ کے ذ ر یعے قو ت مدا فعت کو بڑھا یا جا ئے تا کہ اس مو ذ ی وا ئر س سے متا ثر ہو نے کا خد شہ کم سے کم ہو۔

اس مو قع پر جا ری شدہ مہم پر اپ ڈیٹ دیتے ہوئے سی او ہیلتھ ڈاکٹر فائزہ نے بتایا کہ مہم کے تیسرے روز تقر یبا دو لاکھ نوے ہزار بچوں کو پو لیو سے بچائو کے حفا ظتی قطرے پلوائے گئے ہیںاور ر یفیولز کو متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر و علاقہ کے عمائدین کے ساتھ مل کر اسی دن کو بھی کور کر نے کی کو ششیں جا ری ہیں۔کمشنر آفس را ولپنڈی میں منعقدہ اس اجلاس میںڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق، ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کواٹر) مر ضیہ سلیم ،چیف ایگز یکٹو آفیسر ہیلتھ اتھا رٹی ڈاکٹر فائزہ، ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ڈا کٹر احسان غنی ، ڈا کٹرحناء کو آرڈنیٹرڈ بلیو ایچ او کے علا وہ دیگرمتعلقہ محکمو ں کے سر کا ری افسران نے بھی شر کت کی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں