سی پی او راولپنڈی کا مری کا دورہ،ٹول پلازہ، لوئر ٹوپہ، جھیکا گلی، کلڈنہ، باڑیاں کے علاقوں میں ٹریفک صورتحال اور انتظامات کا جائزہ

مری آنے والے سیاحوں کی سہولت کیلئے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لایاجا رہا ہے،سی پی او راولپنڈی عمر سعیدملک

بدھ 26 جنوری 2022 21:25

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) سی پی او راولپنڈی عمر سعید ملک کا مری کا دورہ،ٹول پلازہ، لوئر ٹوپہ، جھیکا گلی، کلڈنہ، باڑیاں کے علاقوں میں ٹریفک صورتحال اور انتظامات کا جائزہ لیا،ایس پی صدر، اے ایس پی مری، ڈی ایس پی ٹریفک نے سی پی او کو سیاحوں کی سہولت و تحفظ اور ٹریفک کی روانی کے متعلق بریفنگ دی۔۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی عمر سعید ملک نے مری کا دورہ کیا،ٹول پلازہ، لوئر ٹوپہ، جھیکا گلی، کلڈنہ، باڑیاں کے علاقوں میں ٹریفک صورتحال اور انتظامات کا جائزہ لیا،ایس پی صدر طارق محبوب، اے ایس پی مری وقاص خان، ڈی ایس پی ٹریفک نے سی پی او کو سیاحوں کی سہولت و تحفظ اور ٹریفک کی روانی کے متعلق بریفنگ دی،سی پی او نے سیاحوں کے تحفظ اور سہولت اور ٹریفک کی ہمہ وقت روانی کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں، مری آنے والے سیاحوں کی سہولت کیلئے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لایاجا رہا ہے،ٹول پلازہ اور تمام داخلی راستوں پرسیاحوں کو ایڈوائزری پمفلٹ لازماً تقسیم کیے جائیں،سی پی اوعمرسعید ملک نے مری میں قائم کنٹرول روم کے انتظاما ت کا جائز ہ لیا، تمام محکموں کے نمائندگان کو کوارڈینیشن سے سیاحوں کی سہولت کو یقینی بنانے کی ہدایات کی،سی پی او راولپنڈی نے مری مال روڈ کا دورہ کیا اورسیاحوں سے بات چیت کی، سی پی او نے سیاحوں سے مسائل دریافت کئے، اشیاء خوردو نوش و اشیائے ضروریہ کے نرخوں کے بارے میں دریافت کیا،مری میں سیاحوں کو محفوظ و پر سہولت ماحول کی فراہمی کے لئے تمام ضروری اقدامات کی ہدایت،سی پی او عمر سعید ملک کا کہنا تھا کہ سیاح ہمارے مہمان ہیں ان کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، سیاحوں نے موثر ٹریفک و دیگر انتظامات پر سی پی او کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں