راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کینسر سے متاثرہ مریضوں کے لیے بلڈ کیمپ کا انعقاد

بدھ 26 جنوری 2022 21:25

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کینسر سے متاثرہ مریضوں کے لیے بلڈ کیمپ کا انعقاد،بلڈ کیمپ شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر کے اشتراک سے منعقد کیا گیا،بلڈ کیمپ میں پولیس افسران و اہلکاروں نے خون کے عطیات دئیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میںکینسر سے متاثرہ مریضوں کے لیے بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا،بلڈ کیمپ شوکت خانم میموریل کینسرہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر کے اشتراک سے منعقد کیا گیا،بلڈ کیمپ میںپولیس افسران و اہلکاروں نے خون کے عطیات دئیے، پنجاب پولیس کے تمام افسران اور جوان پر عزم ہیں کہ ہم خون کے آخری قطرے تک آپ کی حفاظت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں