رتہ امرال میں چھری کے وار سے نوجوان کا قتل ،پولیس نے ملزم شعبان کو حراست میں لے لیا

بدھ 26 جنوری 2022 21:25

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) تھانہ رتہ امرال کے علاقے فاروقیہ چوک کے قریب چھری کے وار سے نوجوان کے قتل ہونے کے واقعہ پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم شعبان کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ رتہ امرال کے علاقے فاروقیہ چوک کے قریب چھری کے وار سے نوجوان کے قتل ہونے کے واقعہ کی اطلاع پر رتہ امرال پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم شعبان کو حراست میں لے لیا،ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ معمولی تلخ کلامی پر پیش آیا ہے، مقتول کی شناخت جاوید کے نام سے ہوئی ہے، مقتول کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقع سزا دلوائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں