نصیر آباد پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب 3اشتہاری مجرمان گرفتار کرلئے

بدھ 26 جنوری 2022 21:25

․ راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) نصیر آباد پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب 3اشتہاری مجرمان گرفتار کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نصیر آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب 03اشتہاری مجرمان غلام حیدر، فضل الرحمن او رشمس الدین کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرمان نے فروری 2021میں سابقہ دشمنی کی بناء پر لعل واحد کو قتل کر دیا تھا، اشتہاری مجرمان کا ساتھی ارسلا خان قبل ازیں گرفتار ہو کر چالان ہو چکا ہے، ایس پی پوٹھوہار رانا عبدالوہاب نے اشتہاری مجرمان کی گرفتار ی پرنصیرا ٓباد پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار مجرمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں