راولپنڈی پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کریک ڈائون ، 46بھکاری گرفتار کرلئے

بدھ 26 جنوری 2022 21:25

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) راولپنڈی پولیس نے پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 46بھکاری گرفتار کرلئے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض کے احکامات پر انچارجزبیگرا سکواڈز نے اپنی اپنی ٹیموں کے ہمراہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئی46بھکاریوں کو گرفتار کر کے راولپنڈ ی شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض کا کہنا تھا کہ خصوصی بیگر سکواڈ بھرپور محنت کر رہا ہے، پیشہ ور بھکاری راولپنڈی شہر کی مختلف شاہراہوں اور چوک چوراہوں کھڑے ہو کر نہ صرف ٹریفک کی روانی کو متاثر کرتے ہیں بلکہ حادثات کا بھی اندیشہ بنا تے ہے لہذا عوام سے بھی گزارش ہے کہ ایسے عوامل کی حوصلہ شکنی کی جائے اس سے نہ صرف معاشرے میں بہتری آئے گی بلکہ ٹریفک کی روانی بھی بہتر ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments