راولپنڈی پولیس کا ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈائون ،6ملزمان گرفتار ،مقدمات درج

بدھ 26 جنوری 2022 21:25

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) راولپنڈی پولیس نے ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 6ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ وایمونیشن برآمد کر کے مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے حیبت خان سی01پستول30بور معہ ایمونیشن،بنی پولیس نے ادریس خان سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن، آراے بازار پولیس نے بشیر سی01پستول30بور معہ ایمونیشن،سول لائن پولیس نے محمد عامر سی01پستول30بور معہ ایمونیشن،جاتلی پولیس نے صدام حسین سی01پستول30بور معہ ایمونیشن، جبکہ صدر بیرونی پولیس نے عامر علی سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں