راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں ،10ملزمان گرفتار ،مقدمات درج کرلئے

بدھ 26 جنوری 2022 21:25

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 10ملزمان گرفتار کر کی3130گرام چرس اور10 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق پیرودہائی پولیس نے سلمان خان سی750گرام چرس، شاہ زیب سی800گرام چرس، وارث خان پولیس نے صداقت عباس سی540گرام چرس، نیوٹائون پولیس نے اجمل سی160گرام چرس، کینٹ پولیس نے شاہ زیب سی220گرام چرس، مورگاہ پولیس نے علی رضا سی200گرام چرس، واہ کینٹ پولیس نے امیتاز علی سی340گرام چرس، گوجر خان پولیس نے عامر وقاص سی120گرام چرس ، آراے بازار پولیس نے بشیر سی5لیٹر شراب، کہوٹہ پولیس نے عثمان حسین سی05لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، منشیات جیسے ناسور کے خاتمے کیلئے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاںجاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں