راولپنڈی میں مزید 15 تعلیمی اداروں کو سربمہر کر دیا گیا

بدھ 26 جنوری 2022 21:25

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) راولپنڈی میں مزید 15 تعلیمی اداروں کو سربمہر کر دیا گیا۔ترجمان محکمہ صحت راولپنڈی ڈاکٹر وقار احمد کے مطابق تعلیمی اداروں میں 11 سکولز اور گارڈن کالج سمیت چار کالجز شامل ہیں،تعلیمی اداروں میں 83 سٹودنٹس، اساتذہ اور عملہ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ ڈاکٹر وقار نے کہاکہ یہ تعلیمی ادارے 10 روز کیلئے سربمہر کئے گے ہیں،راولپنڈی میں اس سے پہلے 24 تعلیمی اداروں کو کورونا وائرس کی وجہ سے سربمہر کیا گیا ، ابتک بند کیئے گئے تعلیمی اداروں کی مجموعی تعداد 39 ہوگئی ہے۔

۔

(جاری ہے)

سربمہر کئے سکولوں میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کہوٹہ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلیال اڈیالہ شامل ہیں ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ویسٹریج، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول صرافہ بازار راولپنڈی بھی بند کر دیا گیا ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ایلیٹ مری، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلرسیداں بھی زد میں آگیا ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مسلم ٹاؤن، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چوکی برحد کوٹلی ستیاں بھی لپیٹ میں آگیا ، گورنمنٹ کوہ نور گرلز ہائی اسکول، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چونگی22, گورنمنٹ ایلیٹ سکول مورگاہ شامل ہیں،کالجز میں گورنمنٹ گارڈن کالج راولپنڈی، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن مری روڈ بھی شامل ہیں ،، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن ڈھوک کالا خان، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن گوالمنڈی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments