شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں مطلوب دہشت گرد ہلاک

بدھ 26 جنوری 2022 22:15

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران مبینہ دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد ہلاک ہوا، جس کی شناخت صدام کے نام سے ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں