اے این ایف کی کارروائی ، دو حہ روانہ ہونے والے مسافر کے پیٹ سے 104آئل بھرے کیپسول بر آمد

جمعرات 27 جنوری 2022 13:37

اے این ایف کی کارروائی ، دو حہ روانہ ہونے والے مسافر کے پیٹ سے 104آئل بھرے کیپسول بر آمد
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) اے این ایف انٹیلی جنس اوراے این ایف راولپنڈی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے قطر ائیر لائن کی پرواز نمبر QR 633 سے دوہا روانہ ہونیوالے خوشاب کے رہائشی اعجاز نامی مسافر کے پیٹ سے 104 آئس بھرے کیپسول برآمد کرلئے ، کیپسولوں سے مجموعی طور پر800 گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی گئی ۔

(جاری ہے)

ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments