راولپنڈی ،چوہدری شجاعت حسین کی سالگرہ کی تقریب ،کیک کاٹا گیا ، صحت یابی کیلئے خصوصی دعا

جمعرات 27 جنوری 2022 23:27

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) مسلم لیگ ہاؤس راولپنڈی میں سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین کی سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی ضلعی جنرل سیکرٹری و پولیٹیکل کوآرڈینیٹر چوہدری شجاعت حسین ’’فیاض تبسم‘‘اور مرکزی نائب صدر ’’شہباز گوشی‘‘تھے۔

(جاری ہے)

تقریب میں چوہدری شجاعت حسین کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی صحت یابی اور عمردرازی کے لیے حصوصی دعا کی گئی، اس موقع پر سینئر نائب صدر غضنفر علی مرزا ، سینئر نائب صدر یونس اعوان ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری قمر لودھی ، صدر یوتھ ونگ کینٹ حسن رضوانی، جاوید پیرزادہ و دیگر عہدیداران اور کارکنان بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں