شمالی وزیرستان میں آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک

ہلاک دہشتگرد کی شناخت محمد الطاف کے نام سے ہوئی، ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کیخلاف دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث تھا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 19 مئی 2022 18:52

شمالی وزیرستان میں آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19مئی 2022ء) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد محمد الطاف ہلاک ہوگیا، ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کیخلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا، ہلاک دہشت گرد کی شناخت محمد الطاف کے نام سے ہوئی، ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کیخلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں