جنوبی وزیرستان میں فوجی قافلے کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی

دہشتگردی کے واقعے میں39 سالہ حوالدارسانور شہید ہوگئے، ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 19 مئی 2022 19:54

جنوبی وزیرستان میں فوجی قافلے کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19مئی 2022ء) جنوبی وزیرستان میں فوجی قافلے کی گاڑی دیسی ساختہ بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، دہشتگردی کے واقعے میں39 سالہ حوالدارسانور شہید ہوگئے، پوک فوج کا ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں فوجی قافلے کی گاڑی دیسی ساختہ بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، گاڑی ٹکرانے کا دہشتگردی کا واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں پیش آیا، دہشتگردی کے واقعے میں جہلم کے رہائشی انتالیس سالہ حوالدارسانور شہید ہوگئے ہیں۔

  آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ اسی طرح آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا، ہلاک دہشت گرد کی شناخت محمد الطاف کے نام سے ہوئی، ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کیخلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں