راولپنڈی،پولیس کا ڈھوک نور اور گردونواح میں سرچ آپریشن، کرایہ داروں کے کرایہ داری، کوائف اورافراد کی چیکنگ

اتوار 22 مئی 2022 20:25

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2022ء) صدر بیرونی پولیس نے ڈھوک نور اور گردونواح میں سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن میں گھروں،کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اورافراد کی چیکنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدر بیرونی پولیس نے ڈھوک نورا ور گردونواح میں سرچ آپریشن کیا گیا،سرچ آپریشن میں مقامی پولیس سمیت، لیڈی پولیس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی، سرچ آپریشن کے دوران 128گھروں، 125 کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف جبکہ انفرادی طور پر 194 افراد کو چیک کیا گیا،ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ نے کہا ہے کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے،نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشنزکا سلسلہ جاری رہے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں