راولپنڈی، پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کیخلاف کارروائیاں ، 11ملزمان گرفتار

اتوار 22 مئی 2022 20:25

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2022ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 11ملزمان گرفتارکرلئے ،ملزمان کے قبضے سے 03کلو کے قریب چرس اور20لیٹر شراب برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے ملزم ارمان اللہ سے 120گرام چرس ، ملزم نوازش علی سے 240گرام چرس اورملزم شوکت سے 220گرام چرس ،تھانہ سٹی پولیس نے ملزم جمشید سی115گرام چرس ، وارث خان پولیس نے ملزم ساجدسی250گرام چرس ، نیوٹائون پولیس نے ملزم ذوالفقارسے 450گرام چرس ،نصیر آباد پولیس نے ملزم علی سے 950گرام چرس ، ائیر پورٹ پولیس نے ملزم محمد عامر سے 125گرام چرس ، پتریاٹہ پولیس نے ملزم محمد سیاب سے 450 گرام چرس،رتہ امرال پولیس نے ملزم محمد مقصود سے 10لیٹر شراب جبکہ گوجر خان پولیس نے ملزم فیضان سے 10لیٹر شرا ب برا ٓمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان نے کہا ہے کہ منشیا ت فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا ;۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں