راولپنڈی، پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 54بھکاری گرفتار

اتوار 22 مئی 2022 20:25

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2022ء) راولپنڈی پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،پولیس نے 54بھکاریوں کو گرفتار کرکے مختلف تھانوں میں بند کردیا۔۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان کے احکامات پر انچارجزبیگرا سکواڈز نے اپنی اپنی ٹیموں کے ہمراہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 54بھکاریوں کو گرفتار کر کے راولپنڈ ی شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروایا۔

اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض نے کہا ہے کہ خصوصی بیگر سکواڈ بھرپور محنت کر رہا ہے، پیشہ ور بھکاری راولپنڈی شہر کی مختلف شاہراہوں اور چوک چوراہوں کھڑے ہو کر نہ صرف ٹریفک کی روانی کو متاثر کرتے ہیں بلکہ حادثات کا بھی اندیشہ بنا تے ہے لہذا عوام سے بھی گزارش ہے کہ ایسے عوامل کی حوصلہ شکنی کی جائے اس سے نہ صرف معاشرے میں بہتری آئے گی بلکہ ٹریفک کی روانی بھی بہتر ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں