ملک کے بڑے ہوائی اڈوں پر نمازیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی سہولیات میں توسیع

وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کی ہدایات پر تمام ائرپورٹس پر نمازیوں کی لئے مختص جگہوں کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے،ترجمان سی اے اے

پیر 23 مئی 2022 15:17

ملک کے بڑے ہوائی اڈوں پر نمازیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی سہولیات میں توسیع
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) ملک کے بڑے ہوائی اڈوں پر نمازیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی سہولیات میں توسیع کر دی گئی ۔ترجمان سی اے اے کیم طابق وضو خانوں اور نماز پڑھنے کی جگہوں کو مزید بہتر بنانے کے اقدامات کئے گئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان سی اے اے کے مطابق کراچی، اسلام آباد، لاہور اور ملتان ائرپورٹس کے لائونجز میں واقع نماز پڑھنے کی جگہوں کی تزین و آرائیش مکمل کرلی گئی ۔ترجمان سی اے اے کے مطابق وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کی ہدایات پر تمام ائرپورٹس پر نمازیوں کی لئے مختص جگہوں کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں